ہالی ووڈ فلم ’دی فلیش‘ کا ٹریلر ریلیز

کراچی (پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم  کی نئی فلم’دی فلیش‘ کا ٹریلر  جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دی فلیش کا  ٹریلر امریکی فٹبال چیمپئن شپ کے دوران ریلیز کردیا گیا۔ فلم میں بین ایفلک، ایزرا ملر اور مائیکل کیٹون شامل ہیں جبکہ ہدایتکار اینڈی مشیٹی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم شوٹنگ کافی عرصے سے جار ی تھی۔  فلم ساز کے مطابق فلم کی تیاری میں کورونا وائرس اور پوسٹ پروڈکشن کام کی وجہ سے تعطل آیا تھا۔ تاہم فلم مکمل ہوچکی ہے اور اب اس کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بین، ایزرا اور مائیکل تینوں ہی ڈی سی فلموں میں ادا کیے گئے پچھلے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ ہالی وڈ کی نئی فلم دی فلیش امریکا سمیت دنیا بھر میں 16 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے