حسان نیازی

عدالت نے حسان نیازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور (پاک صحافت) عدالت نے حسان نیازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسان نیازی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور دوران سماعت پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، لیپ ٹاپ اور موباٸل بھی برآمد کرنا ہے، جو بلوہ اور ہنگامہ آراٸی ہوٸی وہ حسان نیازی کی ایما پر ہوٸی، تمام واقعات کی تفتیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جاٸے۔

حسان نیازی کے وکیل کا کہنا تھا حسان نیازی کو بدنیتی کی وجہ سے مقدمے میں ملوث کیا گیا، حسان نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے گرفتار کیا گیا، ایف آئی آر بدنیتی کی بنیاد پر درج کی گئی، غلط مقدمے میں گرفتار کیا گیا، حسان نیازی کی گرفتاری غیر قانونی ہے لہذا انہیں مقدمے سے خارج کیا جائے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے حسان نیازی کو والد اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے