نواز شریف

ملک مشکل میں ہے، بہتر راستے پر لے کر آئے ہیں۔ نواز شریف

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک مشکل میں ہے، بہتر راستے پر لے کر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایون فیلڈ رہائش گاہ سے باہر آئے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے میٹنگ میں کیا بات چیت ہوئی ہے جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی دن آرام سے بیٹھ کر بتائیں گے آتے جاتے تو بات نہیں ہوتی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ معاملات کو بہتر بنائے، ملک کو بھی بہتر راستے پر لے کر آئے ہیں، ابھی ملک مشکل میں ہے۔ اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ سے لوگوں کے لئے راستے بند ہوئے ہیں اور تکلیف کا سامنا ہے یہ بہت بری بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے