اپریل فول

اپریل فول منانے والوں کو عرب امارات نے کیا جیل میں ڈالنے کا فیصلہ

ابوظہبی{ پاک صحافت} متحدہ عرب امارات نے اپریل فول منانے والوں کو خبردار کردیا ہے کہ اگر انہوں نے جھوٹ پھیلانے کا اقدام کیا تو انہیں قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شہریوں کو جھوٹی افواہوں اور اپریل فول منانے پر متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے معاشرے کو نقصان ہوتا ہے اور اس کا ارتکاب کرنے والوں کو ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے سالانہ اپریل فول کے دن کی رسم میں حصہ لینے والوں کو خبردار کردیا ہے کہ افواہوں سے معاشرے پر منفی اثر پڑتا ہے ، عوامی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے ، منفی جذبات پھیلتے ہیں اور عوامی تحفظ غیر مستحکم ہوجاتا ہے۔ ایسے اشخاص کیخلاف کم از کم ایک سال کی سزائے قید ہے۔

جیل کی شرائط کا اطلاق کسی ایسے فرد پر ہوگا جس نے جان بوجھ کر ایسی غلط یا بدنیتی پر مبنی جھوٹی خبریں ، ڈیٹا یا افواہوں کو نشر کیا ہے یا پروپیگنڈا کیا ہے جس سے عوام کی سلامتی میں خلل پڑتا ہے ، لوگوں میں دہشت پیدا ہوتی ہے یا عوامی مفاد کو نقصان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران پاکستان

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے امکانات

پاک صحافت امن پائپ لائن کی تکمیل اور ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے