مریم نواز

جس جس نے عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے نا بڑھ پائے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ ہر وہ ہاتھ جو اس شیطانی کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے، اسی کھیل کا حصہ تصور کیا جائے گا۔ عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب ہمیں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں نواز شریف کے خلاف غیر منصفانہ، انتقامی فیصلے، گواہیاں عوام کے سامنے لانےکا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے، بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ٹیریان، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ مقدمات میں عمران خان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں، نواز شریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے