نوازشریف

نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان، اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں سعودی عرب میں معروف ہوٹل کی بکنگ بھی کی جا رہی ہے، نوازشریف اپنے دورے میں کن اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف 19 رمضان المبارک کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور عیدالفطر بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے۔ نواز شریف کے قیام کے لئے سعودی عرب کے معروف ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جاچکی ہے، سعودی عرب میں قیام کے دوران نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان سے ملاقات کا بھی امکان ہے، جب کہ رائے ونڈ سے بھی 50 رکنی وفد نواز شریف سے خصوصی ملاقات کے لئے سعودی عرب جائے گا۔ وفد میں ان کے کاروباری اداروں کے ملازمین بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور (ن) لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا بھی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا امکان ہے، جبکہ نواز شریف سعودی عرب میں عید گزارنے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے