پی ٹی آئی

جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے 9 رہنما اشتہاری قرار

لاہور (پاک صحافت) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے 9 رہنماوں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے ان 9 رہنماؤں کو دانستہ روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے جن رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا ان میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور، میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس شامل ہیں۔

ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے اور اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے