چینی صدر

عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا۔ چینی صدر

بیجنگ (پاک صحافت) چینی صدر کا کہنا ہے کہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، 2013 میں منصوبے کے اجرا سے اب تک چین اور پاکستان نے سی پیک سے باہمی ترقی کے بے شمار اہداف حاصل کئے ہیں۔

چینی صدر کا مزید کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور دیرینہ دوستی کی واضح سند ہے۔ انہوں  نے سی پیک کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبے کو توسیع دینے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو بحال کرنے میں اہم کردار ہے۔ چینی صدر نے سی پیک منصوبے میں دونوں ممالک کے مجموعی منصوبہ بندی کو بہتر کرنے پر اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے