مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی خوشحالی، روزگار، کاروبار سب کچھ غائب کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی خوشحالی، روزگار اور کاروبار سمیت سب کچھ غائب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا کی شدت میں بخار کی گولی نایاب ہونے اور بلیک میں فروخت ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والی حکومت میں بخار کی گولی سے ایل ایل این جی اور کھاد تک ہر چیز کی کالا بازاری جاری ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عوام کیلئے روزگار غائب، مریض کیلئے دوائی غائب، کسان کے لئے کھاد غائب شرم آنی چاہئیے۔ ‎عمران صاحب نے ملک سے گیس غائب کردی اور اپنے مافیاز کی جیبیں بھریں۔ ‎عمران صاحب نے بجلی غائب کردی اور مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کر عوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے