نفیسہ شاہ

پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہوگا۔ نفیسہ شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کو ہر صورت گھر جانا ہوگا، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتی ہے۔ وزیراعظم کی جلسوں میں اپوزیشن کو دھمکیاں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تو پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی چند وکٹیں گرائی ہیں ابھی مزید وکٹیں گرنی ہیں، صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام بوکھلاہٹ اور مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ کامیابی سے اپنی منزل کی طرف رواں دوراں ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کرکے عوام کو نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے