خواجہ آصف

ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت کے ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے تحریک طالبان پاکستان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ چمن بارڈر واقعے کے بعد افغان سرحد افغانستان کی طرف سے معذرت کے بعد کھولی گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مزید بدمزگی سے بچنے کیلئے بارڈر سیکیورٹی فورسز کی کمیٹیز بنادی گئی ہیں۔ جو پاک افغان بارڈر پر حالات کو پرامن رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان فورسز کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چمن بارڈر کے قریب درجنوں شہری شہید و زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے