پی پی چیئرمین

تحریک انصاف نے کشمیر الیکشن میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا،  جبکہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف ایکشن لینے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، پی پی چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے