صبا قمر

اداکارہ صبا قمر ایک بار پھرتنقید کی زد میں

کراچی (پاک صحافت) صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت ماڈل، باصلاحیت اداکارہ  بہترین میزبان ہیں۔ جو صرف وطن عزیز ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی عمدی اداکاری کی بنا پر نام کما چکی ہیں۔ صبا قمر پاکستان کی ان چند فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر بالی ووڈ کی فلم ہندی میڈیم میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں جہاں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا یہاں تک پہلی بار کسی پاکستانی اداکارہ کو فلم فیئر ایوارڈ میں بطور بہترین اداکاری کے نامزد کیا گیا جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ صبا قمر ان دنوں سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کملی کی تشہر میں مصروف ہیں۔ گزشتہ شب لاہورمیں اسی فلم کے پریمیئرکا انعقاد کیا گیا جس میں مایا علی، عائشہ عمر، احسن خان، ایچ ایس وائی سمیت  شوبز کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر صبا قمر نے آئس بلیو رنگ کا بغیر آستین والا گاؤن کا انتخاب کیا جبکہ ہیئر اسٹائل کو بھی منفرد بنایا۔ تاہم پہلے کی طرح اس بار بھی صبا قمر کولباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے کیونکہ یہ لباس کمر سے کھلا ہوا تھا اور ان کے مداحوں نے پر سخت تقید کرتے ہوئے بہتر لباس کے انتخاب پر زوردیا۔ یاد رہے کہ رہے کہ صبا قمر اکثر اپنے نازیبا لباس اور شوٹ کی بناپر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے