رانا ثناءاللہ

عراق کا اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ 1 لاکھ تک کرنے کا فیصلہ

بغداد (پاک صحافت) عراق نے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ 1 لاکھ تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ عراق کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے ملاقات کی، وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب کی جانب سے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس میں کمی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جس پر وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے، دہشتگردی کا شکار عراق کی تعمیرنو کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، عراق پاکستان کے اداروں کی انسداد دہشتگردی میں مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

عراقی وزیر داخلہ نے دورہ کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پولیس اکیڈمی اور فرانزک کے شعبے میں عراقی افسران اور کیڈٹس کی تربیت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے