ورلڈ بینک

عالمی بینک پاکستان کو 15 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کیلئے رضا مند

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی۔ دستاویز کے مطابق توانائی سیکٹر منصوبے کے لیے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز بطور قرض ملے گا، عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالرز بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کا مقصد توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری و تحفظ ہے، کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منصوبے پر عمل درآمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے