پاک افغان بارڈر

باب دوستی پر پاکستانی اور افغان شہریوں کی پیدل آمد و رفت بحال

پشاور (پاک صحافت) باب دوستی پر پاکستانی اور افغان شہریوں کی پیدل آمد و رفت تین دن معطل رہنے کے بعد  آج بحال ہو گئی۔ لیویز حکّام کے مطابق چمن انتظامیہ، آل پارٹیز اور ٹریڈ یونینز کے مابین اجلاس کے بعد افغان حکّام سے رابطے ہوئے اور باب دوستی پر 31 اکتوبر تک آمد و رفت کی طے شدہ شرائط میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔

تٖفصیلات کے مطابق لیویز حکّام نے بتایا کہ اسپین بولدک اور چمن کے شہریوں کو تذکیرہ اور شناختی کارڈ پر آنےجانے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیویز حکّام کے مطابق  پاکستان اور افغانستان کے دیگر اضلاع کے شہریوں کی بابِ دوستی سے آمد و رفت بدستور معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ طالبان پولیس چیف نے بتایا ہے کہ ہزاروں شہریوں کا فوری افغان کمپیوٹرائزڈ کارڈ اور پاسپورٹ بنانا ناممکن ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افغان مسافروں کی پابندی پر پاکستانیوں کا اسپین بولدک میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے