مریم نواز

سینیئرصحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ، مریم نوازکی شدید مذمت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اختلافی آواز کو خاموش کرنا اس ملک کو برسوں سے لاحق کینسر ہے۔ مریم نوازنے اپنے بیان میں حملے پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ  ابصار عالم اور اس ملک دونوں کو شفایاب کرے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ ابصار عالم کو بربریت اور ظالمانہ جرم کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے  ابصارعالم پرفائرنگ کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ابصار عالم پرحملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے اور  حملے کی تحقیقات کرائی جائے۔

واضح رہے کہ سینیئرصحافی اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم  ایف الیون پارک میں واک کررہے تھےکہ نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق ابصار عالم کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ان کے پیٹ میں گولی لگی ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے