انوار الحق کاکڑ

کسی کو پاک چین تعلقات متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نگراں وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی ہر موقع پر ثابت قدم رہی ہے، پاکستان کسی کو بھی پاک چین تعلقات متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے بڑھتے تجارتی تعلقات کا عکاس ہے، یہ ناصرف معاشی کوریڈور ہے بلکہ چین اور پاکستان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک انقلابی منصوبہ ہے جو پائیدار ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے، یہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم نے بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے چین سے برادرانہ تعلق سے زیادہ اہم کوئی رشتہ نہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ سی پیک کا کمزور طبقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے