حافظ حمداللہ

عارف علوی ریاست کے نہیں عمرانی سیاست کے وفادار ہیں۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ نام نہاد صدر ریاست کے نہیں بلکہ عمرانی منفی سیاست کے وفادار ہیں، اس کے آرمی چیف کی تقرری کے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے لیکن اس معاملے پر صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔ اتفاق کی ایک ہی صورت ہے کہ تقرری آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہو، آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف ہر اس تجویز کو مسترد تو دور کی بات جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے سوری رولنگ اور فائز عیسیٰ فیصلوں میں تمہیں آئین شکن اور بد دیانت کہا ہے، ایک سرٹیفائیڈ آئین شکن اور بددیانت صدر اہم تقرری پر تجویز نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی سیاست سے وفاداری صدر علوی کی مجبوری ہے تو صدارت کا منصب چھوڑ دیں، آپ کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے