سینیٹ

سینیٹ، شہدائے فلسطین، رانا مقبول، ایس ایم ظفر کیلئے دعا

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر ایوانِ بالا (سینیٹ) میں فلسطینی شہداء، سینیٹر رانا مقبول احمد اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے دعا کرائی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اجلاس میں آج صرف مرحومین کی زندگی اور خدمات پر بات ہو گی جبکہ فلسطین کے مسلئے پر بحث پیر کو ہو گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا مقبول کو سینیٹ کے کام، لوگوں کی مدد، مسائل حل کرنے میں سرگرم دیکھا، وہ نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ظفر ایک تاریخ تھے، وہ ہماری 70سال کی تاریخ کے گواہ تھے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وزراء، وزیرِ اعظم کو پیغام پہنچائیں کہ وہ پیر کے اجلاس میں شرکت کریں، پیر کو فلسطین پر بات ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے