شافع حسین

پنجاب میں کھلے عام کرپشن ہورہی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شافع حسین

اسلام آباد (پاک صحافت) شافع حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کھلے عام کرپشن ہورہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نہ بنتی تو پرویز الہی کو عمران خان نے بھی آفر نہیں کرنی تھی۔ پرویز الہی نے والد سے کہا کہ ن لیگ سے بات کریں، جب چوہدری شجاعت نے تمام افراد کو راضی کرلیا تو یہ بنی گالا چلے گئے۔

شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں پنجاب اسمبلی ابھی تحلیل نہیں ہوگی، کامل علی آغا منافق ہیں، چوہدری شجاعت سے کام لیتے رہے اور اب مخالفت میں آگئے۔ کامل آغا نے جو لفظ استعمال کیے وہ کہلوائے گئے یا کہنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا مسئلہ کئی سال سے ہے، ٹرانسفر، پوسٹنگ اور نوکریوں کے لیے پیسے لیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے