پولنگ انتخابات

بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن

کوئٹہ (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جبکہ پولنگ ستائیس ستمبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا ہے کہ 4 اضلاع کی 11 یوسیز کے 65 وارڈز میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 67 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے ان 65 وارڈز میں پولنگ 28 اگست کو ہونا تھی جو بارش اور سیلاب کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی۔ 65 وارڈز میں مجموعی طور پر 34 ہزار 715 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے، جبکہ 223 امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے