ن لیگ پیپلزپارٹی

ضمنی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ مکمل

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی دو اور قومی اسمبلی کی ایک نشست کے علاوہ تمام حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں 21 اپریل کو قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی این اے 148، پی پی 266 اور پی پی 268 میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ جبکہ ن لیگ پیپلز پارٹی کو صرف یوسف رضا گیلانی کی خالی کردہ نشست این اے 124 پر سپورٹ کرے گی۔ پیپلز پارٹی ن لیگ کو این اے 148، پی پی 266 اور پی پی 268 کےعلاوہ تمام حلقوں میں سپورٹ کرے گی۔

این اے 148 سے پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی، پی پی 266 سے علمدار قریشی اور پی پی 268 سے ممتاز چانگ میدان میں اترے ہیں۔ تعاون کے بدلے مسلم لیگ (ن) یوسف رضا گیلانی کی خالی کردہ نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے