مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائی، متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائی، متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس (پاک صحافت) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق عیسویہ سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں محمد منذر عطیہ اور محمد احمد عطیہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر آ رہے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے شمال مغربی بیت المقدس میں النبی الصمویل کے مقام سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

ایک مقامی فوجی چوکی کے قریب سے گرفتار فلسطینیوں کی شناخت لیث برکات اور احمد برکات کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں کو عطروت نامی حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ النبی صمویل بیت المقدس اور غرب اردن سے یہودی کالونیوں کی وجہ سے الگ تھلگ ہوچکا ہے۔ یہاں پر مقامی فلسطینیوں کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی، ادھر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے عیسویہ سے احمد عبدالحافظ عطیہ نامی ایک بچے کو گرفتار کیا۔

عطیہ کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کی عمر 17 سال ہے۔ اسے حراست میں لیے جانے کے بعد ایک تفتیشی مرکز لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی

اسرائیل میں ماہرین تعلیم بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عبرانی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی اخبار اسرائیل میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف مغربی یونیورسٹیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے