اسحاق ڈار

دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ میثاق معیشت کریں، سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میثاق معیشت کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم جن عہدوں پر ہیں امین ہیں، اللّٰہ اور عوام کو جوابدہ ہیں پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں گمراہ کن ہیں، ملک کی معیشت سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کفایت شعاری مہم پر سختی سے عملدرآمد کریں گے، تمام کابینہ ارکان نے بڑی جیپ کا استعمال ختم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا، اتحادی حکومت کو بدترین معیشت ورثے میں ملی، عمران خان نے ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، ان کی پالیسی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے قرضوں میں 24 ہزار ارب کا اضافہ کیا، امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ دو روز میں طے پا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے