چوہدری نثار

چوہدری نثار کیجانب سے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) بالآخر چوہدری نثار کی جانب سے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا۔ سابق وزیر داخلہ کل حلف اٹھائیں گے جس کا اعلان انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے باغی رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بیان میں کل بروز پیر 24 مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حلف اٹھانے سے میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جبکہ میں اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے، ڈی اے سمیت کوئی مراعات نہیں لوں گا۔

چوہدری نثار کا مزید کہنا ہے کہ حلف اٹھانے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کنٹرول کرنا ہے۔ الیکشن کا بائیکاٹ اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی، یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور دوسری ہی سانس میں ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے