شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مہنگائی آئے روز بڑھ رہی ہے۔ عوامی مشکلات حل کرنے میں حکومت ناکام ہے۔ حکومت کو جلد اپنی ناکامی کا اعتراف کرلینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم روز تقریر کرتے ہیں لیکن مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ عوامی مشکلات کا حکومت کے پاس کوئی حل نہیں ہے۔ حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہئے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لینے والوں کا احتساب ہوگا۔ مجرموں کو بچانا اور اپنے افراد کی پردہ پوشی کرنا حکومتی احتساب ہے۔ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو نے نوٹس پھاڑا ہے معافی کے مطالبے کو بھی اسی طرح ردی کی ٹوکری میں پھینکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے