مولانا فضل الرحمن

ٹی ایل پی سربراہ کی گرفتاری حکومت کا شرمناک اقدام ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے ٹی ایل پی کے سربراہ کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت کا انتہائی شرمناک اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرونی دباو پر ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ اگر سعد حسین رضوی کو جلد از جلد رہا نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔ نالائق اور نااہل حکمران دانستہ طور پر ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی ایل پی کی جانب سے جاری احتجاج کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے