بلاول بھٹو

عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی منفی اور فتنہ پرور سیاست کے ذریعے پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان فوج اور کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے اَن گائیڈِڈ میزائل ہیں۔ اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکسٹ کی پہچان ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی محب الوطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہ عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے