رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کے پی کے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ساری توانائیاں صوبائی اسمبلی توڑنے پر مرکوز ہیں، عوام کی حفاظت، صوبے میں امن وامان ان کی ترجیح ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعے سے لگتا ہے حکومت کے پی نے بنوں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے بھی سبق نہیں سیکھا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کیے گئے بیان میں پشاور میں تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وفاق کو خیبرپختونخوا میں مسلسل بگڑتی امن و امان کی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد تھانوں پر حملے کر رہے ہیں، پولیس کے جوان، افسران ٹارگٹ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے تھانہ حملے میں ڈی ایس پی، دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کو خراج عقیدت اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ پشاور میں دہشت گردوں نے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین دو گن مینز سمیت شہید ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق تھانے پر حملے کے بعد ڈی ایس پی اپنے گن مینز ارشاد اور جہانزیب کے ہمراہ پہنچے تو دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے