آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں

واشنگٹن (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکہ میں اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکہ میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ (یو این) کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی ہے اور پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران پر ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا، اس موقع پر یو این ملٹری ایڈوائزر نے بھی یو این امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیرمعمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ یواین ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے