مریم نواز

نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر حکومت کو شکست دی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو شکست دی۔ جس کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کی گئی عوام نے اسی پر اعتماد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ کی کامیابی بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ ہماری جماعت نے ریاستی مشنیری اور نااہل حکومت کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ تعالی نے ہمیں کامیابی دی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام نے نااہلوں کو الٹے پاوں بھاگنے پر مجبور کردیا۔ جس دن حکومت ختم ہوگی یہ لوگ اپنی کمپیئن چلانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔ ن لیگ عوامی طاقت و قوت کے ساتھ میدان میں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جہانگیرترین سے سبق سیکھنا چاہئے اور نمک حراموں کو پہچاننا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے