مریم اورنگزیب

کروڑوں غریبوں کو مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمانداری سے مفت آٹا فراہم ہوا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ماہ مبارک رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم سے متعلق جاری بیان میں بتایا کہ کروڑوں غریبوں کو مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمانداری سے مفت آٹا فراہم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ رمضان میں پنجاب، خیبر پختون خوا، سندھ اور اسلام آباد میں مفت آٹا فراہم کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مفت آٹا فراہمی کی خود نگرانی کی۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہروں کے دورے کر کے جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے