رمشا خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔رمشا خان کا کہنا ہے کہ’میں اپنی زندگی کو اپنے کیریئر، دوستوں اور فیملی کے ساتھ بھرپور انداز سے گزار رہی ہوں۔‘

تفصیلات کے مطابق رمشا خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران شادی کرنے کے اپنے ارادے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دو سال پہلے میں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میرا دو سال تک شادی نہ کرنے کا ارادہ ہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’اب میں شادی سی متعلق اپنے اس بیان کو موجودہ حالات کے حساب سے ترتیب دینا چاہتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ رمشا خان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں وقت کے ساتھ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی شادی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر بھی وضاحت دینا چاہتی ہوں کہ ابھی ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا۔‘’شادی ایک خوبصورت بندھن ہے، کم از کم میں اپنے آپ سے تو یہی کہتی ہوں کہ یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے، اور یہ تبھی بنتا ہے جب اللہ چاہتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے