عبدالقادر پٹیل

عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ایک جیالے نے عمران خان کو شکست دی ہے۔ عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا، ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران کو ووٹ دیے وہی انہیں پتھر ماریں گے۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ پھر کہتا ہوں عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے۔ لہٰذا وہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کریں، ممکن ہے یوٹرن خان کو ان سے معافی کی درخواست کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے، یہ فیصلہ رانا ثناءاللہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے