شہباز شریف

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد، ریلیف اور بحالی کے لئے پوری قوم کا متحد ہونا ضروری ہے، جس کے بغیر بحران پہ قابو پانا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہائوس میں اتحادی جماعتوں کی قیادت کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں شرکاء کو چاروں صوبوں میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کی حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے اور مدد فراہم کرنے پر پاک فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلاحی اداروں اور تنظیموں کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا آزمائش کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پوری قوم کا یکجا ہونا ضروری ہے، وفاقی حکومت تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بلاتفریق مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کا قومی فریضہ ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے