عطا تارڑ

شہزاد اکبر کیخلاف جے آئی ٹی بنانے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر ملکی معیشت کی تباہی میں برابر کا شریک ہے اس کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی کارکردگی سرے سے تھی ہی نہیں، زمینی حقائق جاننے کیلئے ان کو وقت لگے گا۔ پاکستان کی عوام آپ کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے، عمران خان کو اپنے ساتھیوں کی سپورٹ بھی حاصل نہیں ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اگر چار دن میں شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو پھر ہم باقاعدہ درخواست دیں گے۔ ایسٹڈ ریکوری یونٹ کس قانون کے تحق قائم کیا گیا، شہزاد اکبر کے خلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے، مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، شہزاد اکبر نے احتساب کے نام پر انتقام شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے