مریم نواز

مریم نواز کا وزیر اعظم عمران خان کو 172 ارکان پورے کرنے کا چیلنج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو 172 ارکان پورے کرنے کا چیلنج کر دیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اس قوم، پارلیمنٹ اور پارٹی کا اعتماد کھو چکے ہیں، عمران خان کو کہتی ہوں 10 لاکھ چھوڑو 172 ارکان پورے کر کے دکھاؤ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو بزدار پر پاؤں رکھ دیئے، عمران خان نے وسیم اکرم پلس کو کشتی سے پانی میں دھکا دے دیا۔ عمران خان اپنی زندگی میں کسی کے تو بن جاؤ جہانگیر ترین اور علیم خان کا پیسہ کھایا وقت پر جہانگیر ترین اور علیم خان کے بھی نہیں بنے، جو شخص اپنے محسنوں کے نہیں بنے وہ قوم کے کیسے بنے گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ کون سی سازش ہے جس کا ملک کے وزیر داخلہ کو نہیں پتہ، آپ نے کون سے ایٹمی دھماکے کیے جو آپ کے خلاف ایٹمی سازش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے خلاف سب سے بڑی سازش کا آلہ کار ہیں، عمران خان پاکستان کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے