بلاول بھٹو

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان بے نقاب ہوچکے ہیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان بے نقاب ہوچکے ہیں، اب وہ قوم کو دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچادی، 1500 سے زائد جاں بحق جبکہ تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد انسان متاثر ہوئے۔ سیلاب سے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے علاقوں پر مشتمل چاروں صوبے متاثر ہوئے، سیلاب سے متاثرہ افراد نے اپنی تمام مال و متاع کو گنوادیا، ہر پاکستانی کو مصیبت کا شکار اپنے ہم وطن کیلئے ہر ممکن اقدام بروئے کار لانا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ اپنی خیبرپختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان نے قومی معاشی مفادات کو سبوتاژ کرنے کے لئے قومی آفت کے اس وقت کو منتخب کیا، عمران خان کا عمل ملک سے بغاوت اور پاکستان کے عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان نے آئی ایم ایف ڈیل کی، پھر اپنی وزارت عظمی بچانے کے لئے ملک کو تقریباً دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچادیا اور اب عمران خان ملک کو دیوالیہ ہونے کے اپنے ہی پیدا کئے خطرے سے نکالنے کے آئی ایم ایف کے معاشی بیل آؤٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے