محسن نقوی

نگران وزیراعلی پنجاب 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

لاہور (پاک صحافت) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائم قام چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا، صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی نگراں وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نگران وزیراعلی پنجاب چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلی حکام اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔ روانگی سے قبل نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا۔

نگراں وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔ پوری کوشش ہے دورہ چین کے نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے