شہباز شریف

حکومتی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام کو مل رہی ہے جبکہ وزیراعظم اور وزرا عیاشی میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گزرے دن کے ساتھ گیس کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ اب تو صنعتوں کو بھی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ حکمران اب بھی اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں اور جھوٹے وعدوں اور نعروں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم کا گھناونا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے