راجہ پرویز اشرف

ترکی کی پارلیمنٹ اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مثالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ سینٹوپ کا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ترک اسپیکر نے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب زدگان کی بروقت امداد پر اپنے ترک ہم منصب اور ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جون 2022 کے بعد پاکستان میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں ہیں۔ تباہ کن بارشوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچائی ہے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے انسانی جانوں، معیشت، مویشیوں، املاک اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں رکاوٹ کی وجہ بنی۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔ اس موقع پر ترک اسپیکر نے پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی یک جان دو قالب کی مانند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے