وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال

سہیل انور سیال نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کردیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و  سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انوار سیال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر حکومت نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر عمران خان نے اپنی ٹائیگر فورس یا اسلام آباد پولیس استعمال کی تو سندھ میں بھی گورنر ہاؤس اور قصرِ ناز ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سہیل انور سیال نے جاری بیان میں کہا کہ  عمران خان یاد رکھیں کہ ان کے کچھ اراکین اسمبلی بھی سندھ میں رہتے ہیں، اگر ہمارے خلاف کچھ ہوا تو ردعمل بھی آسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہم آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں، ہم کسی صورت کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی  سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیں مت اکسائیں، گیم آپ کے ہاتھ سے نکل چکی ہے، ہم ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنا جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے