شہباز شریف

چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا کی ہے۔

شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم بھی اس ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کرے۔ کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم ریسکیو آپریشن کرنے والوں کو کامیاب اور پھنسے تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے۔ سابق وزیراعظم نے لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ایسی تمام چیئرلفٹس کا فوری معائنہ کرایا جائے تاکہ اس طرح کا کوئی اور حادثہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے