مریم اورنگزیب

یہ بیرون ملک سازش کا رونا نہیں بلکہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چورٹولےنے 4 سال خزانہ اورتوشہ خانہ لوٹا، چور ٹولے کی گوگی پچاؤ تحریک کا عنوان ہے بیرونی سازش۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں گوگی بچاؤ کا ماتم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے والے اپنی نالائقی کا ماتم کر رہے ہیں، سازشی ٹولے  نے 4 سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سازشی ٹولہ اب رو دھو اور چیخیں مار کے وقت  گزار رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ عمران خان کی نالائقی اور لوٹ مار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ عوام کو 4 سال بعد صرف 2 ہفتوں میں سستا آٹا، چینی، گھی مل رہا ہے، سعودی عرب اور یو اے ای سے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے