ناصر حسین شاہ

عمران خان کو آئین کی نہیں صرف اپنے ڈاکٹرائین کی فکر ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور وزیر بلدیات سندھ نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ عمران خان کو آئین کی نہیں صرف اپنے ڈاکٹرائین کی فکر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پچھلے چار سال میں صرف تباہی لایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی خبروں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا  نشانہ بنایا۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ہ سندھ ہاؤس پر حملے کی باتیں کرنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سندھ ہیں ہند نہیں۔

واضح رہے کہ سید ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ سندھ ہاؤس کے مرکزی دروازے کے بلکل سامنے چیف جسٹس آف پاکستان کا گھر ہے، حملہ کرنے والے گلو بٹوں سے درخواست ہے کہ چیف جسٹس کے گھر کے تقدس کا خیال رکھیں جب سندھ ہاؤس کی دیواریں کود رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے