کورونا پابندیاں

سندھ میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا،  حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہوگا اور شہریوں کے غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی بند ہوگی اورگاڑیوں میں دو سے زیادہ افراد ہنگامی صورتحال میں ہی سفر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ، بیکری، سبزی، گوشت کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلیں گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  بسوں کا پہیہ بھی رک جائے گا، صرف رکشا ٹیکسی چلیں گے جبکہ ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام امتحانات بھی 8 اگست تک ملتوی کردیے گئے ہیں اور تمام جامعات کو بھی 8 اگست تک بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی، تجارتی، مذہبی، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی جبکہ نماز جنازہ اور دیگر مذہبی رسومات ایس ایچ او کے علم میں لاکر ادا کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے