نذیر چوہان

نذیر چوہان کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حمایت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اہم رہنما ایم پی اے نذیر چوہان کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا پیرکو اسمبلی اجلاس میں شرکت کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی جہانگیرترین گروپ کا کہنا ہےکہ نذیر چوہان کے حوالے سے اسپیکرکے پروڈکشن آرڈر کی توہین اسمبلی سے مذاق ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نا ہونے کے باعث صرف 25 منٹ ہی چل سکا۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایم پی اے نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نا ہونے پر اظہار  برہمی کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بیوروکریٹس سن لیں، یہ جنگل ہے اور نا یہاں کوئی ٹارزن ہے، روزانہ اجلاس ہو گا جس میں صرف نذیر چوہان پر بات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے