چوہدری پرویز الہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اٹک جیل منتقل

لاہور (پاک صحفات) پولیس نے پرویز الہٰی کو سخت سیکیورٹی حصار میں اٹک جیل منتقل کیا، چئیرمین تحریک انصاف بھی اٹک جیل میں قید ہیں۔ پرویز الہٰی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پرویز الہٰی کو نظربند کرنے کی سفارش ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نے کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرویز الہٰی کو کوئی اتھارٹی، کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی، کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے