کورونا وائرس

کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی، مزید 4 ہزار 950 کیسز رپورٹ، 66 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 950 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مصدقہ کسیز کی تعداد تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 8 فی صد سے زائد ہو گئی۔ جس کے بعد پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 66 مریض انتقال کر گئے ہیں۔جس کے بعد  ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 360 تک جا پہنچی ہے۔  این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 153 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اب تک کُل 2 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار 225 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 287 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 187 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 40 ہزار 164 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے